یقین ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گی: لیاقت بلوچ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے جامعہ مسجد فاطمہ الزہرا گلبرگ اور گوپال نگر میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ دہشتگردی کی نئی لہر اور واقعات باعث تشویش ہیں ۔ پاکستان دشمن قوتیں استعماری ایجنڈا کی مدد کے لیے دہشتگردی کرا رہی ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گی۔