یوٹیلٹی سٹورز پر ماہ صیام میں گھی کے نرخ دوسری بار کم کردئیے گئے
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر سپیشل رمضان المبارک میں یوٹیلٹی گھی کی قیمت میں دوسری بار کمی کی گئی ہے۔ اشیاء خوردونوش میں مزید کمی کے بعد ایک کلو یوٹیلٹی گھی کی قیمت 115روپے سے کم ہو کر 112 روپے اور یوٹیلٹی آئل کی قیمت 125روپے سے کم ہوکر 120روپے کی گئی ہے جبکہ جام شیریں کی بوتل کی قیمت 152روپے سے کم ہو کر 148 روپے کر دی گئی ہے زونل منیجر لاہور زون فیضان حمید اوریجنل منیجر ریجن نارتھ ذیشان یعقوب نے نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا چینی گھی آئل چاول دالیں کھجور کے علاوہ دیگر تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔