پنجاب پروکیور منٹ ریگولیٹری اتھارٹی متحرک بنانے کیلئے اصلاحات کمیٹی تشکیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبہ پنجاب کے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں سرکاری مشینری کو درکار ضروری آلات، دفتری سازو سامان ، گاڑیاں ، کمپیوٹرز، فرنیچر ، ادویات ، فصلوں کے لئے درکارکیمیائی زہروں اور گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی سرکاری طور پر خرید کے لئے سالانہ 800۔ارب سے 900۔ ارب روپے تک مالیت کی شفاف خریداری پر کڑی نظررکھنے پرمامور پنجاب پروکیور منٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو زیادہ متحرک بنانے اور جدید انداز کارسے مزین کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی کنو ینر شپ میں ’’اصلاحات کمیٹی ‘‘ تشکیل دی ہے۔