محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صحت کے شعبہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور ورٹیکل ہیلتھ پروگراموں اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، ری ویمپنگ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا - اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کی روک تھام اور پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو کی مہم کی حکمت عملی ، مائیکرو پلاننگ پر غور کیا گیا۔