گورنر کی طرف سے حکومتی امور میں رکاوٹ ڈالنے کا تاثر غلط ہے: ترجمان

لاہور (خبرنگارخصوصی) گورنر ہائوس لاہور کے ترجمان نے بعض حلقوں کی جانب سے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو صوبے کے حکومتی امور میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار قرار دینے کے وطیرے کو قطعی طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 16 مئی 2008ء کو گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہونے سے لیکر اب تک گورنر سلمان تاثیر کو حکومت پنجاب کی جانب سے محکمانہ امور کے بارے میں 97 سمریاں بھجوائی گئی ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس عرصے میں 92 سمریوں پر احکامات صادر کرکے انہیں بغیر کسی تاخیر کے نمٹایا ہے۔