پنجاب میں دارارقم سکولز کی 90 برانچیں ہیں: ایم ڈی یاسین خان

لاہور (کامرس رپورٹر) دارارقم سکولز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد یاسین خان نے نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی کررہے ہیں۔ اس وقت کوئی سکول بھی اس طرح بچوں کی تعلیم وتربیت نہیں کررہا ہے۔ 1991ء میں سرگودھا سے دارارقم سکول کا آغاز کیا۔ اس وقت پنجاب میں دارارقم سکولز کی 90برانچیں ہیں جبکہ لاہور میں 26 برانچیں ہیں اس وقت دارارقم سکولز میں 25 ہزار طلباء زیرتعلیم ہیں جن میں 3 ہزار بچے قرآن مجید حفظ کررہے ہیں۔ سرگودھا میں 2 سال قبل انٹرکالج قائم کیا اب آئندہ سال بی کام کورس بھی شروع ہوجائے گا۔بچوں کے لئے آکسفورڈ کا نصاب لگایا ہے۔ لاہور میں گرلز کالج بنائیں گے۔