لاہور:لاکھوں کے ڈاکے، مبینہ مقابلے ، قصور میں ڈاکو ہلاک، لاہور:2 زخمی
لاہور +قصور+ راولپنڈی (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+ آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیاجبکہ شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکو زخمی ڈاکوئوں ہو گئے ،پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوئوں کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ قصور میں ایک ڈاکو مبینہ مقابلے میں مارا گیا ۔ راولپنڈی میں خاتون ڈاکو نے 4ساتھیوں سے ملکر بنک سے ایک کروڑ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کیک 2سکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے راوی روڈکے علا قے میں عبا س کی فیملی کو یر غمال بنا کر 8لا کھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، نو اب ٹائون میں اشفا ق کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر6 مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،گلبر گ میں سجا د اور اس کی فیملی سے 4لاکھ جبکہ چو ہنگ میں زوہیب کی فیملی سے 3لا کھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، نو اب ٹاؤن میں نعیم سے2لاکھ ،ڈیفنس سی کے علا قہ میں اسحا ق سے ایک لا کھ40ہزار،جوہرٹائون میں الیا س نذ یر سے ایک لا کھ 60ہزار اور موبائل فون،ٹبی سٹی کے علاقہ میں یحییٰ سے ایک لاکھ اور موبائل فون ، شا دبا غ میں ریا ض شا ہ سے 1لاکھ اور موبائل فون، لیاقت آباد میں حسن سے ہزاروں روپے اور موٹر سائیکل،نشترکالونی میں ارشد سے موبائل فون اور موٹرسائیکل، جوہر ٹائون میں شہزادسے مو ٹرسائیکل لوٹ لی ۔چوروں نے اسلام پو رہ سے عا صم،غالب مارکیٹ سے اختر،نصیر آباد میں سے عروج کی گاڑیاں جبکہ رنگ محل میں سے عاطف،نیو انارکلی میں مصطفی،مغلپو رہ میں طارق ،گارڈن ٹائون میں رشید، نواں کوٹ میں سے شا ہد اور راشد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق تاجر عبداللہ خان اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر سی آئی اے سٹاف کے قریب ڈاکوئوں نے انہیں لوٹ لیا، ڈاکوئوں نے شہزاد احمد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ سول لائن اور روڈ پر نامعلوم افراد نے ایلیٹ فورس کے ملازم کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقہ پشاور روڈ پرخاتون ڈاکو اور اسکے 4ساتھیوں نے نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میںمزاحمت پر 2سکیورٹی گارڈزکوزخمی کر کے ایک کروڑ روپے لوٹ لئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک خاتون سمیت 5 ڈاکو مین پشاور روڈ پرواقع نجی بنک میںداخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر عملہ کو یرغمال بنا لیابنک میں موجود سکیورٹی گارڈزنے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کردیا اور بنک میںموجود ایک کروڑ روپے لیکر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ ویسٹریج پولیس نے موقع پر پہنچ کر بنک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر نے کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کر دی ، آر پی او راولپنڈی نے بنک ڈکیتی اور سکیورٹی گارڈز کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس یچ او تھانہ ویسٹریج ملک آصف کو فوری طور پرمعطل کر دیا ہے۔ ادھر قصور میں تھانہ صدر پتوکی اور صدر پھولنگر پولیس نے 10 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جہانگیر عرف ٹونی کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ پھولنگر بائی پاس کے قریب اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، مقابلے میں ڈاکو جہانگیر دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے۔