بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آئندہ ماہ بھی ہونے کے امکان معدوم
لاہور (خبرنگار) بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آئندہ ماہ بھی ہونے کے امکانات معدوم ہو گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ لاہور نے دو دن قبل مخصوص نشستوں کے انتخابات کے الیکشن شیڈول کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور الیکشن کمشن کو نیا الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت انتخابی شیڈول کالعدم قرار دیئے جانے سے پہلے خد بھی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے عدالت جانے کی تیاریاں کر رہی تھی لیکن اگر الیکشن کمشن نے نیا انتخابی شیڈول آئندہ ماہ کی کسی تاریخ کا جاری کیا تو پنجاب حکومت اس کو ملتوی کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کے ملتوی کئے جانے کی درخواست کا جواز حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے جانے والے ’’ووٹرز‘‘ کو بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کے مراحل حجاج کرام کی پاکستان واپسی پر شروع ہوں گے۔