جمعیت اہلحدیث پنجاب کا متحدہ کے خلاف مظاہرہ، الطاف حسین کا پتلا نذر آتش
لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب اور اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان نے بتی چوک میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا دفاتر کے جلائو گھیرائو کے خلاف حافظ بابر فاروق رحیمی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں الطاف حسین کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالستار حامد و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کر کے انہیں سرعام پھانسی دی جائے۔