ایک تصویر ایک کہانی
چند ماہ قبل حکومت نے مال روڈ پر نئے بس سٹاپ بنائے جن میں خوبصورت پتھر لگایا گیا مگر ان بس سٹاپوں پر نشئیوں نے قبضہ جما لیا وہ اکثر ان میں لیٹے ہوئے اپنی نیند پوری کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا مسلسل سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ رات کے وقت نشہ کرنے والے اس خوبصورت بس سٹاپ میں ہی پیشاب کر کے گندگی پھیلا دیتے ہیں اور مسافروں کیلئے بس سٹاپ میں کھڑا ہونا ممکن نہیں ہوتا جبکہ ان نشئیوں کو پوچھنے والا کوئی محکمہ نہیں ہے۔ (فوٹو :عابد حسین)