ملکی بجٹ کا بڑا حصہ حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہو رہا ہے : محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملکی بجٹ کا بڑا حصہ حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہورہا ہے اورترقیاتی منصوبوں کے نام پر میگا کرپشن کی جارہی ہے۔ نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے خود کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیںاورقومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو پکڑ کر ا ن سے اپنا حصہ وصول کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کو پکڑنے والے اہم ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں اور ان اداروںپراٹھنے والے اربوں کے اخراجات سے غریب طبقات کی فلاح وبہبود کا راستہ نکل سکتا ہے۔