شہباز شریف کی سالگرہ، لیگی کارکنوں نے کیک کاٹے وزیر اعلیٰ کی زندگی اور صحت کیلئے دعائیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی گزشتہ روز لاہور سمیت ملک بھر میں سالگرہ منائی گئی، مسلم لیگی عہدیداروں، کارکنوں نے کیک کاٹے اور انکی زندگی و صحت کیلئے خصوصی دعائیں کیں جبکہ مقررین نے شہبازشریف کی حکومتی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مرکزی تقریب مسلم لیگ (ن) لاہور کے دفتر گلبرگ میں ہوئی جبکہ مختلف یونین کونسلوں میں بھی شہباز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹے گئے۔ لاہور آفس میں کیک صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کاٹا۔ شرکاء میں سید توصیف شاہ، عامر خان، اظہر فاروقی، خواجہ سعد رفیق، سمیرا امجد، چودھری شہباز، رمضان صدیق بھٹی، امجد سیال، گڈو شاہ، دادیں خان نمایاں تھے۔