سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، ہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کے پر آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکیھرا نے اپنے جواب میں مو¿قف اختیار کیا کہ کسی کارکن کو غیرقانونی طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ اتھارٹی کے کہنے پر ہی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کا جواب سامنے آنے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
درخواست خارج