افغانستان سے نیٹو افواج کی پسپائی جہاد کی فتح ہے: امریکی سیٹلائٹ ہار گیا: حافظ سعید
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جماعة الدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کی پسپائی جہاد کی فتح ہے، خود امریکہ اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے نکل رہا ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ کا سیٹلائٹ ہار گیا اور جہاد جیت گیا۔ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پاس نہیں اور وہ ہے خدا کی ذات پر کامل توکل اور اسکی زمین کو ظلم و کفر کے نظام سے پاک کرنے کیلئے جہاد کو اختیار کرنا ہے اگر بھارت افغانستان میں داخل ہوگا تو پھر مجاہدین بھی بھارت میں داخل ہوں گے۔ بھارتی افواج کا افغانستان میں داخل ہونا غزوہ ہند کے دروازے کھلنے کی بشارت ہے، انشاءاللہ اب دوبارہ جہاد کے راستے کھل رہے ہیں اسی جہاد کی بدولت غلبہ اسلام کی عالمگیر تحریک کامیاب ہوگی تو دوسری طرف ظلم اور کفر کا نظام بھی ملیا میٹ ہو جائے گا، اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آکر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاﺅسنگ کالونی کے چلڈرن پارک میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمارے بعض دفاعی تجزیہ کار بھارتی افواج کا افغانستان میں داخل ہونے کے عمل کو پاکستان کیلئے بڑا خطرناک قرار دے رہے ہیں جس سے ہم اتفاق نہیں کرتے، بھارت کے افغانستان میں داخل ہونے کے فیصلے سے مجاہدین کو یہ اخلاقی جواز مل گیا ہے کہ وہ بھارت میں داخل ہوکر دفاع پاکستان اور اسلام کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
حافظ سعید