گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایکس پاکستان چھٹی ختم ہونے پر آج ذمہ داری دوبارہ سنبھال لیں گے
لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنی ایکس پاکستان چھٹی ختم ہونے کے بعد (آج) بدھ کو اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لیں گے۔ گورنر چوہدری محمد سرور سکاٹ لینڈ میں ہونے والے ریفرنڈم کے دوران وہاں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ کے حق میں ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کیلئے چھٹی لے کر خاص طور پر انگلینڈ گئے تھے جس کے بعد وہ جرمنی گئے۔ گورنر کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ان کے اور حکومت کے درمیان شدید اختلافات کی رپورٹس بھی سامنے آئیں جن کی گورنر کی طرف سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنہوں نے انہیں گورنر بنا کر اعتماد کیا وہ ان پر کیسے عدم اعتماد کرسکتے ہیں۔
چودھری سرور/ذمہ داری