وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے: خواجہ عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ پنجاب کا بچہ بچہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر دیکھنے کا خواہاں ہے۔ وہ گذشتہ روز ”نوائے وقت“ سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے پھیلنے والی تباہی سے جس طرح پنجاب حکومت عہدہ برا ہوئی لاہوریے اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔