عالمی ادارہ صحت محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کیلئے کانگو بخار اور ایبولا وائرس کے بارے میں تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گا
لاہور (نیوز رپورٹر) عالمی ادارہ صحت (WHO) کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر مشل جیولز نے 4 رکنی وفد کے ہمراہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کی۔ محکمہ صحت کے ہیلتھ منیجر خصوصاً ضلعی افسران پروگرام کوآرڈینیٹرز اور منصوبہ بندی کے افسران کی کیپسٹی بلڈنگ اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ذریعے ٹریننگ کورس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ ڈاکشر مشل جیولز نے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کیلئے کانگو بخار اور ایبولا وائرس کے بارے فوری طور پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر آمادگی کا اظہار کیا۔