محکمہ بلدیات کے 3 افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور (خبرنگار) سیکرٹری بلدیات نے 3 افسروں کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ٹی ایم او تحصیل ہارون آباد غلام مرتضی نعیم کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور محمد صدیق کو بہاولپور سے تبدیل کر کے ٹی ایم او ہارون آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر رانا نوید احمد کو ٹی ایم او بوریوالہ تعینات کیا گیا ہے۔