جی سی یو میں راوئین فرانزک سوسائٹی کے زیراہتمام سائنس پوسٹر نمائش کا انعقاد
لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گذشتہ روز راوئین فرانزک سوسائٹی کے زیراہتمام سائنس پوسٹرز نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 54مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پوسٹرز کی شکل میں پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالب علم بے حد ہونہار ہیں اور یہاں کی دانشگاہوں میں عالمی معیار کی تحقیق ہو رہی ہے۔ نمائش میں سارہ طاہر کو پہلا انعام، محمد سجاد کو دوسرا انعام جبکہ طیبہ نسیم اور رابعہ علی کو تیسرا انعام ملا۔