لاہور کے 11 تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر مستنیر احمد کو مانگا منڈی سے تبدیل کرکے ایس ایچ او سندر، انسپکٹر وسیم اختر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او مسلم ٹائون، محمد اکمل کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نشتر کالونی، انسپکٹر احسان اللہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او کاہنہ، سب انسپکٹر محمد رمضان کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی، سب انسپکٹر عاطف ذوالفقار کو مسلم ٹائون سے ایڈیشنل ایس ایچ او سبزہ زار، سب انسپکٹر محمد علی بٹ کو سبزہ زار سے ایڈیشنل ایس ایچ او ڈیفنس بی، سب انسپکٹر محمد رضا کو شاہدرہ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شادباغ، سب انسپکٹر عاصم رفیع کو بادامی باغ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر ناصر خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او بادامی باغ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر احمد عثمان کو نشتر کالونی سے پولیس لائن بھجوا دیا گیا ہے۔