حکومت قائداعظم کے گھر کی تزئین و آرائش کی اجازت دے: ملک ریاض کی اپیل
لاہور (پ ر) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں کراچی کھارادر میں واقع قائداعظم کے گھر وزیر مینشن کی آئندہ پانچ سال کیلئے تزئین و آرائش کی اجازت دے، انہوں نے یہ درخواست اس ویڈیو کے بعد کی ہے جس میں امریکہ میں جارج واشنگٹن اور چین میں مائوزے تنگ کے گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس میں لگتا ہے کہ وہ ابھی کام کیلئے گھر سے نکلے ہوں اور شام کو واپس آئیں گے، علاوہ ازیں یہ مقامات سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بھی بہت اہم ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی یادگاروں کی حفاظت خاص طور پربابائے قوم سے متعلق قوم کی محبت کا حصہ ہے۔