ہندوﺅں نے دیوالی کا تہوار منایا، بھارت نے پاکستان رینجرز کو روایتی مٹھائی نہیں دی
لاہور+ نئی دہلی (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) ہندو برادری نے ملک بھر میں دیوالیہ کا تہوار منایا۔ بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نے کئی سالوں سے جاری رسم کو اپنی ہٹ دھرمی سے ختم کر دیا۔ ایل اوسی پر جاری جارحیت کی وجہ سے پاکستان رینجرز کو دیوالی کے موقع پر مٹھائی نہیں دی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی جی بھارتی سکیورٹی فورسز پنجاب فرنٹیئر اشوک کمار نے کہا کہ ایل اوسی پر پاکستان کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دیوالی کے موقع پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستان نے بھی مٹھائی کی روایت کو ختم کیا تھا۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور پاکستان علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت دیوالی کی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقدہ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق تھے جبکہ ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منور چاند، دیگر مذاہب و اتحاد بین المسلمین اورمختلف سماجی و سیاسی رہنماو¿ں سمیت ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری، پی آر او عامر حسین ہاشمی، ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار حق کی فتح اور ظلم کی شکست کی علامت ہے اس دن دیئے جلا کر تاریکیاں مٹانے کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں میں اس ملک میں رہنے کیلئے اسے اپنی مرضی سے چنا اس لئے انکے اور اکثریت کے بنیادی حقوق میں کوئی فرق نہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے مجھے جو ذمہ داری سونپی وہ پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہوں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، مسلمان قوم آپ لوگوں سے خصوصی پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے آج آپ لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منور چاند نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے ہماری تقریب میں تشریف لا کر ہماری خوشیوں کو یادگار بنا دیا ہے۔ ہم حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ ہندو برادری کے لوگوں نے دیوالی کے تہوار کو اپنے روایتی انداز میں پر جوش طریقے سے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ آخر میں ملکی ترقی، قومی خوشحالی، قیام امن اور عوامی و جمہوری حکومت سمیت چیئرمین بورڈ کے نیک اور اقلیتوں کی فلاح و بہبو دکیلئے اقدامات کی کامیابی کیلئے پرارتھنا بھی کی گئی۔کرشنا مندر میں دیوالی کی تقریب میں وفاقی وزیر شپنگ کامران مائیکل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے صدریق الفاروق کے ہمراہ دیوالی کیک بھی کاٹا۔ بی بی سی کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ سندھ حکومت نے سرکاری طور پر دیوالی کا تہوار منایا۔
دیوالی