پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے : پرویز ملک
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالہ سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پنجاب سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک ایم این اے شائستہ پرویز ملک ایم این اے ، محسن لطیف ایم پی اے ، ساجد چوہان جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ، راشدہ سہیل ایم پی اے اور کاشف رندھاوا اور خواجہ عمران نذیر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کا سہرا میاں محمد نواز شریف کے سر ہے ۔ جنہوں نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔