علامہ ابو الحسنات کی تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں
لاہور ( سپیشل رپورٹر)غازی کشمیر مجاہد تحریک ختم نبوت ؐاور بانی صدر جمعیت علمائے پاکستان علامہ ابوالحسنات سید محمد احمد قادریؒ کا 45 واں سالانہ عرس مبارک داتا دربار لاہور میں زیر صدارت پیر سید احسن اشرف نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ عرس کے اجتماع سے سجادہ نشین مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیر محمد افضل قادری، علامہ خادم حسین رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر سید نثار اشرف رضوی، علامہ محمد شہزاد مجددی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ابوالحسنات ؒ کی تحریک پاکستان، تحریک ختم نبوتؐ اور جمعیت علمائے پاکستان میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔