سموں کی بائیو میٹرک تصدیق میں بڑے پیمانے پر جعلسازی
لاہور (آن لائن) پی ٹی اے حکام کو موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے ہزاروں شکایات موصول ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق میں بڑے پیمانے پر جعلسازی ہوئی ہے۔ موبائل فون کمپنیوں کے ایجنٹوں نے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ایک شخص کے نام پر کئی کئی سمز کی تصدیق ڈال کر موبائل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا، موبائل کمپنیز کی طرف سے مقرر کئے گئے درجنوں ایجنٹ بھی دونمبر نکل نکلے ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع نے بتایا کہ سمیت ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں کیساتھ باہمی رابطے قائم کرکے ایسے فراڈ کنندہ ایجنٹوں کا سراغ لگانے کیلئے اضلاع کی سطح پر ڈی سی او ز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ ایجنٹوں نے بعض افراد کے جعلی انگوٹھے لگوا کر کئی کئی سمیں بحال کردیں جس پر مانیٹرنگ اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی تھی کچھ موبائل کمپنیوں کے ایجنٹوں نے بائیو میٹرک سسٹم میں جعلسازی کی۔