ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں پنجابی، سندھی، پختون، بلوچی نہیں: رانا محمد اقبال

لاہور (خصوصی رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں سے آج گورنر ہائوس لاہور میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری محمد مبین خان مہمند نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حاجی جان زہیب خان، حاجی اصغر خان، غازی خان اور دیگر ارکان شامل تھے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی پنجابی، سندھی، پختون خواہ یا بلوچی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اپنا رول ادا کرنا ہو  گا۔