گرو گرنتھ صاحب کی توہین قابل مذمت ہے: امیر العظیم

گرو گرنتھ صاحب کی توہین  قابل مذمت ہے: امیر العظیم

لاہور (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے سکھوں کی مذہبی کتاب گرو کرنتھ صاحب کی توہین کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ گرنتھ صاحب کی توہین ملکی یکجہتی کے خلاف گہری سازش ہے۔ اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی کتب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ملک دشمن قوتلوں نے مساجد ومدارس کے بعد اب دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی کتب کو ٹارگٹ بنا لیا ہے۔