کچھ گمراہ لوگ پاکستان کی تعمیر وترقی سے ناخوش ہیں: رابعہ ضیاء

لاہور  (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور گورنر پنجاب کی کوآرڈینیٹر رابعہ ضیاء نے کہا ہے کہ کچھ مایوس اورگمراہ لوگ پاکستان کی تعمیروترقی سے ناخوش اور رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں۔ دھرنا سیاست کا واحد مقصد پاکستان میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ عمران خان کا جارحانہ طرزسیاست جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے۔