پی پی ایس سی میڈیکل افسروں کی ٹریننگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی جانے والی سمری گم ہو گئی

لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پی پی ایس سی میڈیکل افسران کی ٹرینگ کے حوالے سے وزیر ا علیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی جانے والی سمری وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ میں گم ہو گئی۔ 28 دن گزرنے کے باوجود2800 میڈیکل افسران اور ویمن میڈیکل افسران کا مسلہ حل نہ ہوسکا۔اس بارے میں ڈاکٹر ارسلان ، ڈاکٹروقاص خان، ڈاکٹر فہد مقبول اور ڈاکٹر بلال محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ہماری سمری کو منظور کر کے ہمیں ٹرینگ کی اجازت دیں۔