پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا: سلمان رفیق

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا: سلمان رفیق

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز آباد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواںسال کے آخر تک ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے سلسلہ میں روڈ میپ ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی تعیناتی،ادویات اورمسنگ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔