پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کے طلبہ و طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) دارِ ارقم سکول سسٹم بیگم روڈ مزنگ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ حنفیہ مدرسۃ البنات حافظ کالونی کاہنہ نوکینٹ پبلک سکول گرلز سیکشن کراچی محلہ صدر‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول وارث کالونی نزد منصورہ وحدت روڈ، یونیک ماڈل ہائی سکول شادباغ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد469تھی۔