پانچویں عالمی ادبی کانفرنس شروع وزیراعظم نے اپنا پروگرام تبدیل ہونے کے بعد شہباز شریف کو بھجوایا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پانچویں الحمرا ادبی کانفرنس 2014ء کے سہ روزہ پروگراموں کا گذشتہ روز آغاز ہو گیا۔ افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تھے جنہیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے آخری وقت پر اپنا پروگرام ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل ہونے کے بعد بھجوایا۔ اس سیشن میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف، جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق نگران وزیراعلیٰ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، انتظار حسین، عبداللہ حسین، عطاء الحق قاسمی، ابوالکلام قاسمی (رائٹر) اور شمیم حنفی (انڈیا) نے بیتے ہوئے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا۔ کانفرنس کا موضوع ہی بیتے ہوئے دنوں کی یاد رکھا گیا ہے جبکہ رات کو کلاسیکل ڈانسر نگہت چودھری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔