نظریہ پاکستان فورمز کا چوتھا اجلاس آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گا ڈاکٹر مجید نظامی صدارت کرینگے

نظریہ پاکستان فورمز کا چوتھا اجلاس آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گا ڈاکٹر مجید نظامی صدارت کرینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں قائم نظریۂ پاکستان فورمز کا چوتھا سالانہ اجلاس آج بروز ہفتہ ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر کے38اضلاع میں قائم نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیداران و کارکنان شرکت کریںگے۔