صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بوندا باندی سے لطف اندوز ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جمعہ کی نماز کے بعد پارکوں اور تفریح گاہوں میں دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابراآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔