حکمران تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں، 25 مئی کو فیصل آباد میں سونامی آئے گا: جمشید اقبال چیمہ

حکمران تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں، 25 مئی  کو فیصل آباد میں سونامی آئے گا: جمشید اقبال چیمہ

لاہو ر(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ 25 مئی کو فیصل آباد میں سونامی نے آنا ہے لیکن حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں ابھی سے اڑ گئی ہیں، ’’بڑھکوں‘‘ کے وزراء عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے چہرے کی اڑی ہوئی  ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ حکمران تحریک انصاف سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنے مقاصد کے لئے ہر ادارے میں ایک نیا ادارہ بنا رہے ہیں اور ان کی یہ روش کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔