الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی بوسنیا کے سفیر سے ملاقات، سیلاب زدگان کیلئے 20لاکھ روپے کا چیک دیا

لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ڈائریکٹر امور  خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کے ہمراہ پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ندیم مکاروچ سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کے لئے 20لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بوسنیا میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔