تکمیل پاکستان کی جدوجہد کامیاب کر کے چھوڑ دینگے : خورشید احمد
لاہور( نیوز رپورٹر) ملک بھر کے محنت کشوں نے 23مارچ ’’ یوم پاکستان ‘‘ کے موقع پر آزادی وطن ، دفاع پاکستان کے شہیدوں اور مجاہدوں کو وطن عزیز کے قیام کے لئے عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہا کیا کہ تکمیل پاکستان کی جدوجہد کامیاب کر کے چھوڑے گے۔آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام بختیار لیبر ہال میں تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا اور وطن عزیز میں آزادی پاکستان کی تکمیل کے لئے خصوصی دُعا کی گئی اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل صدرو دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ایک قرارداد کے ذریعے ملک کے پالیسی سازوں سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک میں قومی اقتصادی خود کفالت کے لئے دور رس اقتصادی ، سماجی اصلاحات کا نفاذ کر ے ۔جاگیرداروں و سرمایہ کاروں اور اسمبلی کے ارکان سے ٹیکس وصول کرے، بچوں کی با مقصد تعلیم ، عوام کی صحت ، قومی صنعت و زراعت کی ترقی کے لئے نوجوانوں کے روزگر کی فراہمی اور ملک میں کمسن بچوں کی جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا جلد خاتمہ کرائیں۔