ملک کو کرپشن سے پاک کیے، بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں: پی ٹی آئی رہنما
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قائد کے پاکستان میں کر پشن بر داشت نہیں کی جاسکتی ‘پار لیمنٹ سمیت ہر فورم کو کر پشن سے پاک کر نا ہوگا ورنہ ملک میں ترقی ‘خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ‘برصغیر کی تاریخ میں 23مارچ 1940 ایک عظیم نشان منزل ہے‘ مسلمانان ہند کی منزل کا تعین کر کے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ77برس گزر جانے کے باجود قراداد مقاصد کے تقاضوں کا پورا نہ ہونا لمحہ فکریہ اور افسوسناک امر ہے ملک میں سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والی پارٹی اور خاندان نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو صحیح ٹریک پر لانے کیلئے کرپشن کو خیرباد کہنا ہو گا۔ولید اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوںسے ملک کونجات دلاکر قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان آزاد کرائیں گے۔ کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے یہ کینسر بھی ختم ہوجائیگا۔ میاں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو جدوجہد کرنا ہوگی، اشرافیہ کے نجی اغراض نے ملک کو تباہ و برباد کردیا۔