پاکستان سے محبت ایمان کا حصہ ہے : علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگارض جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ پاکستان جیسے عطیۂ خداوندی کی قدر کی جائے۔ دو قومی نظریۂ استحکام پاکستان کی بنیادہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ 23مارچ تجدید عہد کا دِن اور ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ عشق پاکستان کی سوچ کو اپنایا اور پھیلایا جائے۔