عام آدمی کو طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی زےر صدارت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد اور پیشرفت پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں اچھی کارکردگی پر ایوارڈز دینے کے پروگرام کی منظوری دی گئی اور پنجاب میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کے قیام کی تجویز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران سامنے آنے والے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈی ایم ایس کا ہسپتال سے غائب ہونا مریضوں سے ظلم اور زیادتی ہے۔ ڈی ایم ایس کی عدم موجودگی پر اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا جائے۔ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کا مشن ہر قیمت پر پورا کروں گا اور عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایا جارہا ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو وہی اعلی معیار کی ادویات مل رہی ہیں جو اشرافیہ بھی استعمال کرتی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ جزا اور سزا کے نظام کے تحت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا نہ کرنے والے مسیحا¶ں کی باز پرس بھی ہو گی۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز کے ادارے میں اصلاحات لائی جار ہی ہیں۔ میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او قصور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف امور کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی۔ وزےراعلیٰ کی زےر صدارت ایک اور اجلاس میں شہر خموشاں کی طرز پر جدےد ترےن قبرستان بنانے کا دائرہ کار بڑھانے اور جدےد ترےن قبرستان پنجاب کے دےگر شہروں مےں بھی بنانے کا فےصلہ کےا گےا۔ شہبازشرےف نے کہا کہ موت برحق ہے اور ہم سب نے اےک روز اپنے مالک حقےقی کے پاس لوٹ جانا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزےد قبرستانوں کی ضرورت بھی بڑھی ہے اور اسی ضرورت کے پےش نظر لاہور کے علاقے کاہنہ مےں شہر خموشاں جےسا جدےد ترےن قبرستان بناےا گےا ہے۔ لاہور کے شہر خموشاں کے ماڈل کو دےگر شہروں تک وسعت دےں گے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ دوہفتے کے اندر شہروں مےں اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پےش کی جائے اور بڑے شہروں مےں شہر خموشاں جےسے جدےد ترےن قبرستان دسمبر 2018ءسے قبل بنائے جائےںگے۔ نجی ہاو¿سنگ سکےموں مےں قبرستان کےلئے مختص اراضی کا کمرشل استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے عیدالفطر اور عید کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی اور جس ضلع سے ون ویلنگ کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شہباز شریف