ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال عقیدت واحترام سے منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال گزشتہ روز 17 رمضان المبارک بروز جمعرات کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل، قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین علماء کرام نے آپؓ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا۔