بجلی بلوں میں 50 روپے پی ٹی وی فیس وصولی پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں کے ذریعے ہر صارف سے غیرقانونی پچاس روپے پی ٹی وی فیس وصول کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی کے سینئر افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے پی ٹی وی کے ایم ڈی کو بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے بلوں کے ذریعے ہر صارف سے پچاس روپے پی ٹی وی فیس کے نام پر وصول کر رہی ہے، ہر سال اس مد میں تین ارب روپے اکٹھا کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، پی ٹی وی کی فیس کیلئے حکومت کے پاس کوئی قانونی جواز بھی نہیں ہے، لاکھوں عوام پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھتے لیکن اس کے باوجود وہ بجلی کے بل کے ذریعے پی ٹی وی فیس کے نام پر پچاس روپے ہر ماہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
ٹی وی فیس