ڈاکٹر عارفہ صبح خان کے اعزاز میں پریس کلب لاہور کی تقریب پذیرائی
لاہور (پ ر) صحافی ادیبہ مشاعرہ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کے اعزاز میں پریس کلب لاہور کی تقریب پذیرائی۔ تقریب کی صدارت جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم نے کی۔ ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت، سلیم طاہر، پریس کلب کے سیکرٹری جنرل افضال طالب، راشد حجازی، اظہر جعفری، سید تاثیر مصطفی، قمر الزمان بھٹی، حامد ریاض ڈوگر، اقبال بخاری، قمبر آفاقی اور دیگر نے عارفہ صبح خاں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر عارفہ صبح خان نے کہا وہ اپنے والد مرحوم کا نام زندہ رکھنے کیلئے تمام مشکلوں سے گزری ہیں صرف بیٹے سے ہی نام زندہ نہیں رہتا ہے بیٹی بھی اپنے باپ دادا کا نام امر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافی ادیب شاعر معاشرے میں سب سے حساس، باوقار اور ذمہ دار طبقہ ہے۔