گھریلوپریشانیوں سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 6 افراد کی خودکشی

لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور سمیت کئی شہروں میں مختلف وجوہات پر دو خواتین سمیت 2 خواتین سمیت 6 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں 22 سالہ کامران مسیح نے گھریلو حالات اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد کے چک 154 ج ب کی جنت بی بی کا شوہر کیساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھالیا۔ چناب نگر16 سالہ مریم نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔قصور میں چھانگا مانگا بلاک نمبر 2میں حسن زیب جو پولٹری فارم میں کام کرتا تھا گلے میں رسہ ڈال کر پھندا لے لیا۔ گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل نہ ملنے پر نوجوان نے زہر پھانک کر خودکشی کرلی۔ جہلم میں سید مسرت شاہ نے پنکھے سے خود کو لٹکاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔