گریڈ 19 کے 55 ڈاکٹروں کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے گریڈ 19 کے 55 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی ہے۔ 20 ویں سکیل میں ترقی دینے کے بعد اب سرچ کمیٹی ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل کرنے کے لئے اگلے ماہ تک انٹرویو کرے گی۔ محکمہ صحت نے ان ڈاکٹروں کو ترقی دیکر مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں جنرل کیڈر کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسرز کو ترقی دیتے ہوئے گریڈ 20 میں پرنسپل میڈیکل آفیسرز کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔