کراچی ہلاکتوںکی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے: جے یو آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے رہنمائوں نے کراچی میں ہلاکتوں پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سنگین واقعہ کو ایک دوسرے پر ڈالنے کے بجائے اصل حقیقت پہچان کر اس مسئلے کا فوری حل تلاش کیا جائے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر عہد ے داروںمحمد اسلم غوری ،سید فضل آغا ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھونے کہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بیا نا ت دینے کے بجائے اگر فوری توجہ کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہو تا انہوں نے کہا کہ مر کزی حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر فوری توجہ دے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے عوام کے دل ہلا کر رکھ دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل طور پر ختم کرے ۔