کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے حکمرانوں کو خون کا حساب دینا ہو گا : پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کا ذمہ دارکے الیکٹرک کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بے گناہوںکے خون کا حساب دینا ہوگا۔ وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومتیں ہلاکتوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں۔