کراچی میں رینجرز کے آپریشن کو ہرحال میں کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں: ثروت اعجاز قادری

 کراچی میں رینجرز کے آپریشن کو  ہرحال میں کامیابی سے ہمکنار ہوتا  دیکھنا چاہتے ہیں: ثروت اعجاز قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ،بھتہ خور،ٹارگٹ کلرز کی نفی کرتے رہینگے،عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ،ملک کی سلامتی کے اداروں سے رابطے میں ہیں ،کراچی میں ینجرز کے ٹارگٹ آپریشن کو ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت داتا دربار پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ، ثروت قادری نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے ،کراچی میں قیام امن اور بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے رینجرز کے اعلیٰ افسران سے رابطے اور میٹنگ معمول کا حصہ ہے۔