پاکستان آگہی پروگرام، موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے دو قومی نظریہ پر مختلف سکولوں میںلیکچر

لاہور(خبرنگار)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ روڈ‘ مدرسہ مدینہ العلم ٹائون شپ روڈ‘ خرم اکیڈمی مین بازار‘ بیگم کوٹ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد106تھی۔