نظریاتی سمر سکول سے امجد اسلام امجد اور منیر احمد مغل خطاب کریں گے

لاہور (خبرنگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پندرہویں روز آج بدھ 24جون کو ساڑھے گیارہ بجے صبح ممتاز دانشور ،ادیب ،شاعر امجد اسلام امجد اور جسٹس(ر) منیر احمد مغل طلبہ سے خطاب کریں گے۔